ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے ناول نگار جیتن بھگت کے ناول ’ہالف گرل فرینڈ‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے جس کی پروڈکشن خود چیتن ہی کر رہے ہیں۔موہت سوری کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں ارجن کپور کے ہمراہ اداکارہ شردہا کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔شوٹنگ کا آغاز ہوتے ہی ہمیں فلم میں ارجن کپور کے کردار ’مادھو‘ کی پہلی جھلک بھی دیکھنے کو مل گئی جو کہ کافی دلچسپ ہے۔ارجن کپور نے اس فلم کا پہلا ٹیزر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کیا ہے جسے مداحوں کی خوب داد وصول ہورہی ہے۔چیتن بھگت نے بھی فلم میں ارجن کے کردار کی ایک جھلک ٹوئٹر پر شئیر کی۔اس ناول میں مادھو ایک باسکٹ بال کھلاڑی ہے اور اس ہی کی بدولت وہ ایک مہنگے نجی کالج میں داخلہ لے پاتا ہے جہاں وہ اپنی ’ہالف گرل فرینڈ‘ سے ملے گا۔واضح رہے کہ چیتن بھگت کا یہ 5واں ناول ہوگا جسے فلم کی شکل دی جارہی ہے۔بولی وڈ فلمیں ’تھری ایڈیٹس‘، ’کائی پو چے‘، ’ہیلو‘ اور ’2 سٹیٹس‘ بھی ان کے ناول پر مبنی ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ارجن کپور اس سے قبل بھی چیتن بھگت کے ناول پر بنائی گئی فلم ’2 سٹیٹس‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں۔اس ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ارجن کپور کو یقیناً بہت اچھا باسکٹ بال کھیلنا آتا ہے۔فلم ’ہالف گرل فرینڈ‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































