لاہور( این این آئی) سینئر اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف اس ملک کے وزیر اعظم ہیں اور اسی وجہ سے مجھے اچھے لگتے ہیں ، وہ ملک کے وزیر اعظم ہونے کی حیثیت سے قابل احترام ہیں مگر میرے لیے لیڈر ہو ہوتا ہے جس میں قربانی کا جذبہ ہو اور جن کے بچے بیرون ملک نہ ہوں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو صرف اس لیے سپورٹ کرتی ہوں کہ وہ کرپٹ نہیں ۔ تاہم میری خواہش ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک کے عوام کے لئے کچھ اچھا کر کے جائیں ۔ عفت عمر نے کہا کہ اداکار فواد خان اور ماہرہ خان میرے پسندیدہ اداکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ جوانی پھر نہیں آنی ‘‘ بہترین فلم تھی ۔ آج جو فنکار شوبز میں آرہے ہیں وہ ہم سے زیادہ بلاصلاحیت ہیں ۔ جب میں نے ٹی وی ڈراموں میں کام شروع کیا تو پانچ ڈرامے کرنے کے بعد مجھے ڈرامے کے بارے میں کچھ علم ہو سکا ۔