اسلام آباد (این این آئی) ماڈل ایان علی کے مسئلے نے پھر سِراُٹھالیا،ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے وزارت داخلہ میں دوبارہ درخواست دیدی۔ ماڈل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے نام بلا تاخیر نکالنے کا حکم دیا چار دن گزرنے کے بعد بھی نام نہیں نکالا جا رہا۔ماڈل ایان علی نے اپنے وکیل کے ذریعہ وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا 19 اپریل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا ہے۔ ہائی کورٹ نے یہ حکم دو جون کو دیا تھا۔ چار روز گزرنے کے باوجود ای سی ایل سے نام نہیں نکالا گیا۔ عدالتی حکم پر فوری طور پر من و عن عمل کیا جائے۔ توہین عدالت کا معاملہ ابھی بھی سندھ ہائی کورٹ میں ہے سماعت 9 جون کو ہو گی۔