ممبئی (این این آئی)اگر تو آپ ہیری پوٹر سیریز کے پرستار ہیں تو آپ کے انکشاف یہ ہے کہ انڈین اداکار نصیر الدین شاہ کو اس میں اہم کردار کے لیے پیشکش کی گئی تھی۔جی ہاں نصیر الدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جے کے رولنگ کی مقبول ہیری پوٹر سیریز میں البس ڈمبل ڈور کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ لائیو ٹوئٹر انٹرویو کے دوران نصیر الدین شاہ نے یہ انکشاف کیا کہ ان سے ڈمبل ڈور کے کردار کے لیے رجوع کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اسے مسترد کردیا۔انہوں نے بتایاکہ میرے ایجنٹ کی خواہش تھی کہ رچرڈ ہیرس کے انتقال کے بعد میں ڈمبل ڈور کے کردار کے لیے آڈیشن دوں، مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ کیا میں آڈیشن دینا پسند کروں گا مگر میں نے ایسا نہیں کیا۔کیا آپ اس کا تصور کرسکتے تھے؟ ہمیں کچھ کہہ نہیں سکتے کہ مرحوم اداکار ہیرس کو یہ سن کر کیسا لگتا۔ڈمبل ڈور کا کردار ہیری سیریز کی ابتدائی دو فلموں کے لیے برطانیہ کے رچرڈ ہیرس نے ادا کیا تھا اور ان کا انتقال 2002 میں ہوا تھا۔