ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے خوبرو اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کا تحفہ دیا ہے جس پر اداکارہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہیں۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ دوستی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مشکل وقت میں اپنے دوستوں کی مدد کے لیے تیار ہوتے ہیں جب کہ سلو میاں خاص مواقع پر اپنے دوستوں سے تحفے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں اور اس بار رمضان المبار ک کی آمد پر انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کو تحفہ دیا ہے جس پر اداکارہ خوشی سے پھولے نہیں سمارہی ہیں۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی قریبی دوست اداکارہ ہما قریشی کو رمضان المبارک کے موقع پر تحفے میں بیگ دیا ہے جس میں ان کی فلاحی تنظیم بینگ ہیومن کے نام والی شرٹ اور دیگر ملبوسات شامل ہیں جب کہ اداکارہ سلو میاں کی جانب تحفے دینے پر خوشی سے پھولی نہیں سما رہی ہیں جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے میری عیدی جلدی مل گئی جس پر سلمان خان کی شکرگزار ہوں۔