اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

انگلش فلموں کے ایکشن ہیرو وا ن ڈیم نے اپنی صحت کا راز بتا دیا

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آن لائن)ہولی وڈ ایکشن فلموں کے پرستار وان ڈیم کو کیسے بھول سکتے ہیں جن کے اسٹنٹ اور مارشل آرٹ کی مہارت سب کو حیران کردیتی ہے مگر وہ اپنی صحت اور فٹنس کیسے برقرار رکھتے ہیں؟ہارڈ ٹارگٹ سمیت متعدد مقبول فلموں میں کام کرنے والے وان ڈیم نے انٹرویو کے دوران اپنی صحت اور فٹنس کا راز اچھی غذا اور طرز زندگی جیسے دو عناصر قرار دیئے۔انہوں نے بنیاد سے بات شروع کی اور کہا ” سٹیرائڈ بہت خراب جبکہ وٹامنز اچھے ہوتے ہیں”۔انہوں نے مزید کہا ” آپ اچھے کھائیں، مناسب نیند لیں، اگر آپ گوشت اور چکن پسند کرتے ہیں تو ہفتے میں ایک دفعہ ان کا استعمال کریں”۔انہوں نے پھر انکشاف کیا کہ وہ گھوڑے اور باز کا گوشت کھاتے ہیں۔مگر ان کی ترجیح درحقیقت ‘عربی فوڈ’ ہوتی ہے۔وان ڈیم کے بقول ” یقیناً عرب کے باسی گھوڑے نہیں کھاتے، مگر میں کہنا چاہتا ہوں کہ بہت زیادہ گوشت نہیں کھانا چاہئے، یہ صحت کے لیے اچھا نہیں، زیادہ سے زیادہ ہفتے میں ایک بار کافی ہے، پھر سبزیوں اور چنے ہیں، تمام اچھے عربی کھانے جو پرانے زمانے سے تعلق رکھتے ہو”۔وان ڈیم کے مطابق ” اگر آپ پڑھیں تو دریافت کریں گے کہ مسلمانوں کے متعدد اچھی چیزیں ہیں، ان کے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بہت ذہین تھے، وہ جانتے تھے کہ جسم کے لیے کیا کچھ اچھا ہے۔ تو آپ ان کی باتیں پڑھیں، مجھ سے نہ پوچھیں، مجھ پر یقین کریں ان باتوں میں سب کچھ موجود ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…