اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے دو معروف اداکاروں نے آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی) معروف بولی ووڈ اداکار رندیپ ہڈا اور کاجل اگروال کی جانب سے بعد از موت اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ واضح رہے اداکارہ کاجل اگروال اپنی نئی آنے والی فلم ’’دو لفظوں کی کہانی‘‘ میں ایک نابینا لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب اداکارہ کاجل کی جانب سے اپنی آنکھیں مرنے کے بعد عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا تو ان کی اس ہمت کودیکھتے ہوئے فلم میں انکے ساتھی اداکار رندیپ ہڈا نے بھی یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔دونوں کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ آنکھیں جسم کا ضروری عضو اورقدرت کا حسین تحفہ ہیں،جس کے بغیر زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہے۔ دونوں ستاروں کا کہنا تھا انھیں قدرت کے اس بیش بہا تحفے کی قدرو قیمت کا احساس اس فلم کی عکسبندی کے دوران ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے مرنے کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ قدرت کے اس تحفے سے محروم افراد بھی دنیا کے ہر رنگ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر لطف اٹھا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…