نئی دہلی (آئی این پی)بالی ووڈ میں روزبروز کامیابیاں حاصل کرنے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ وہ ہندستان کے ٹیلی ویژن پروگراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتے ہیں۔بالی ووڈ میں فلم ’خوبصورت‘اور’کپور اینڈ سنس‘جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے سرخیوں رہنے والے فواد نے کہا ہے کہ میری اداکاری کی شروعات ہی ٹیلی ویژن سے ہوئی تھی اور پاکستان میں کئی ٹی وی شو کرنے کے بعد مجھے فلموں میں موقع ملا تھا اور آج کے دور میں تو بڑے بڑے ستارے ٹی وی کا رخ کر رہے ہیں۔پاکستان کے ٹی وی شو ‘ہمسفر’ سے شناخت قائم کرنے والے اس اداکار نے کہا کہ ٹیلی ویڑن پر اداکاری کا طریقہ فلموں سے بالکل مختلف ہوتا ہے جس کا اپنا ایک الگ ہی مزہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کچھ اچھی کہانی اور اچھا کردار ملے تو میں ٹیلی ویڑن پر کام ضرور کرنا چاہوں گا، ٹی وی اور فلموں کے علاوہ میں ڈرامے بھی کرنا چاہتا ہوں، جو اداکاری کا سب سے مشکل کام ہے۔