ممبئی (آئی این پی)عمران ہاشمی اپنی اہلیہ پروین کے ساتھ اداکار عمران ہاشمی کو بالی وڈ کا ’سیریئل کِسر‘ کہا جاتا ہے۔ انڈسٹری اور مداحوں تک تو ٹھیک ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس بارے میں خود ان کی بیگم پروین کا ردِ عمل کیا ہوتا ہے؟ عمران ہاشمی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کی بیگم پروین فلموں میں ان کے بوس و کنار کے مناظر سے کافی ناراض رہتی ہیں لیکن مزے دار بات یہ ہے کہ عمران اپنی روٹھی بیگم کو منانے کے لیے بھی انوکھا انداز اپناتے ہیں۔عمران فلموں میں کِسنگ مناظر کے بعد اپنی بیگم کو ہر بار ایک ڈیزائنر بیگ خرید کر دیتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی فلموں میں تو بے شمار بوسے ہوتے ہیں تو کتنے بیگ لے کر دیتے ہیں؟ اس پر عمران نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہر فلم کے لیے ایک بیگ، کسنگ سین چاہے جتنے بھی ہوں۔کیا بات ہے عمران آپ کو بڑی ’نیک پروین‘ بیگم ملی ہیں ویسے سودا گھاٹے کا نہیں ہے۔ لیکن دیگر صاحبان اس سٹنٹ کو گھر پر آزمانے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔