ممبئی(آئی این پی) معروف بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نانی 94برس کی عمر میں جمعے کے روز انتقال کر گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ مصروفیات کے باعث امریکہ میں عارضی طور پر مقیم پریانکا چوپڑا نانی کے انتقال کی خبر ملتے ہی فوری طور پر وطن واپس پہنچ گئیں۔ اداکار ہ کی نانی کے انتقال کی وجہ کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ بعد از اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نانی نے ہمیشہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، وہ انتہائی پر عزم خاتون تھیں۔34سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ انکی نانی کا جسد خاکی دنیا کی نظروں سے اوجھل ہو گیا ہے تاہم ایسے اچھے لوگ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ پریانکا چوپڑا کی جانب نانی کے ساتھ انکی94ویں سالگرہ کے موقع پر لی گئی تصاویر بھی شیئر کی گئی