لاہور(نیوز ڈیسک)
اداکارہ وینا ملک کی اڑھائی سال بعد دوبارہ ٹی وی پرواپسی، رمضان المبارک کے دوران نجی ٹی وی چینل سے سحری ٹرانسمیشن پیش کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے شوہر کی اجازت سے کراچی سے نجی ٹی وی چینل سے سحری ٹرانسمیشن کے لیے معاہدو کیاہے ۔ جس کے تحت اداکارہ وینا ملک اڑھائی سال کے وقفے کے سے دوبارہ ٹی وی پر ایک نئے انداز میں رمضان کی سحری ٹرانسمیشن کرتی نظر آئیں گی ۔ اس حوالے سے اداکارہ ویناملک کے منیجر سہیل راشد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ ویناملک نے نجی ٹی وی سے سحری ٹرانسمیشن کامعاہدہ کیاہے اوریہ ٹرانسمیشن کراچی سے پیش کی جائیں گی۔علاوہ ازیں وینا ملک کو تین مختلف نجی نجی ٹی وی چینلز نے عیدالفطر کے شوزکے لئے بھی پیش کی ہے مگر تاحال ویناملک نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
وینا ملک کی اڑھائی سال بعد دوبارہ ٹی وی پرمنفردواپسی
3
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں