لاہور (این این آئی )ملک میں تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، فلم ’’ شور شرابہ ‘‘ کی اداکارہ انعم خان پر مداح نے شادی سے انکار کرنے پر تیزاب پھینک دیا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈاکٹروں کے مطابق انعم خان 60فیصد تک جھلس چکی ہیں ، انکی سرجری کر لی گئی ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ و ماڈل انعم خان پر ان کے فہد نامی مداح نے شادی سے انکار کرنے پر ایک ہفتہ قبل تیزاب پھینک دیا ، اداکارہ جنا ح ہسپتال کے برن سنٹر میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی سرجری کر لی گئی ہے تاہم ابھی ان کی حالت تشویشنا ک بتائی جا تی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق انعم خان 60فیصد تک جھلس چکی ہیں اور ابھی وہ نیم بیہو شی کی حالت میں ہیں ۔ اداکارہ انعم کی ہمشیرہ نے بتایا کہ کچھ روز قبل انعم اپنے آبائی گاؤں 134/9Lواقع ساہیوال میں گئی تھیں کہ وہاں ان کے مداح فہد نے تیزاب پھینک دیا اورفرار ہو گیا ۔فہد کافی عرصہ سے اداکارہ سے شادی کا خواہشمند تھا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیسملزم کی مکمل سپورٹ کر رہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ میری بہن کے ساتھ ہونیوالے ظلم کا نو ٹس لیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ انعم خان ان دنوں سہیل خان کی فلم ’’شور شرابہ ‘‘میں اداکاری کر رہی ہیں ۔