ممبئی(این این آئی) بالی وڈ اداکارہ زرین خان جو اپنی جازبیت اور خوبصورتی کے باعث فلم انڈسٹری کی ضرورت بن چکی ہیں،متعدد کامیاب فلموں کی اداکارہ زرین خان آئٹم سانگ کرنے کے حوالے سے بھی بے حد مقبولیت کی حامل ہیں۔ تاہم وہ کہتی ہیں کہ انھیں آج تک آئٹم سانگ کے معنی سمجھ نہیں آسکے۔ایک انٹرویو کے دوران زرین خان کا کہنا تھا کہ آئٹم سانگ فلم میں اسپیشل گانا ہوتا ہے جو شائقین کی دلچسپی میں اضافے کا باعث ہوتا ہے لیکن اس کا نام آئٹم سانگ کیوں رکھا گیا یہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔زرین خان مزید کہتی ہیں کہ ان کے بارے میں یہ سوچ کہ وہ آئٹم گرل ہیں بالکل غلط ہے، وہ مکمل اداکارہ ہیں اور آئٹم گرل کی چھاپ بہت عرصہ پہلے وہ مٹا چکی ہیں۔زرین خان کی نئی آنے والی فلم’’ڈیوائن لورز‘‘ ہے۔