جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

صدر کی توہین کرنے پر معروف اداکارہ مجرم قرار، سزا بھی سنا دی گئی

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی کی ایک عدالت نے صدر طیب اردگان کی توہین کرنے پر سابق مس ترکی ماروے بائیکسرک کو مجرم قرار دیدیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی عدالت نے سابق حسینہ ماروے بائیکسرک کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی ہے۔ سابق مس ترکی پر الزام تھا کہ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر صدر طیب اردگان کیخلاف نازیبا پوسٹ شیئر کی تھی۔ ماروے بائیکسرک کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کیخلاف یورپی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔واضح رہے کہ 2014ء سے لے کر اب تک تقریبا دو ہزار ترک باشندوں کو صدر کی توہین کے الزام میں مقدمات کا سامنا ہے۔ ان افراد میں معروف شخصیات، حتیٰ کہ سکول کے طلبہ تک شامل ہیں۔ ماروے بائیکسرک 2006ء میں مس ترکی رہ چکی ہیں۔ 2014ء میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر طنزیہ نظم پوسٹ کرنے پر انھیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑا جس میں انھیں 14 ماہ کی سزا دی گئی تاہم آئندہ پانچ سال تک یہ ارتکاب دوبارہ نہ دہرانے کی شرط پر ان کی سزا کو معطل کر دیا گیا تھا۔ سابق مس ترکی کے وکیل کا غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کی موکلہ پر ایسی پوسٹ شیئر کرنے کا مقدمہ چلایا گیا جس کا اس سے تعلق ہی نہیں تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…