جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کی شاہانہ طرز زندگی؛ ممبئی کی ٹریفک میں پھنسے تو ہیلی کاپٹر طلب کرلیا

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بھارت کے میگا سٹی ممبئی میں سڑکوں پر رش سے کوئی بھی محفوظ نہیں اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان جب ٹریفک میں پھنسے تو انہوں نے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا۔ بھارت میں روزانہ شہری کئی گھنٹے ٹریفک جام میں گزارتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ممبئی کے شہری اوسطاً تین گھنٹے روزانہ ٹریفک میں ضرور پھنستے ہیں۔ گزشتہ روز بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان بھی اس مسئلے سے بچ نہ سکے اور گھر واپس آتے ہوئے شدید ٹریفک جام میں پھنس گئے لیکن یہ مسئلہ بھی کنگ خان کے گالوں پر پڑتے ڈمپلز کو غائب نہ کرسکا کیونکہ انھوں نے وہیں فوراً ہیلی کاپٹر طلب کیا اور ہواؤں میں سفرکرتے ہوئے گھر پہنچ گئے۔50 سالہ دل والے اسٹار نے اپنے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جہاز میں بیٹھ کرمسکراتی ہوئی تصویر بھی پوسٹ کی۔ اس بات سے کنگ خان کی شاہانہ طرز زندگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان آخری مرتبہ فلم ‘‘فین’’ میں دکھائی دیئے تھے اور ان دنوں وہ فلم ‘‘رئیس’’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ نوازالدین صدیقی اور پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ بڑے پردے پر جلوے بکھیریں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…