لندن (آئی این پی) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت تہلکہ مچادیا جب ویڈیو بنانے والے نے دعویٰ کیا کہ مشہور پاپ اسٹار مائیکل جیکسن زندہ ہیں۔ ویڈیو میں انہیں ایک ہجوم میں دیکھا جاسکتا ہے۔یوٹیوب پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کو بے شمار بار دیکھا جاچکا ہے۔ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائیکل جیکسن زندہ ہیں اور ممکنہ طور پر کینیڈا یا افریقہ میں خفیہ طور پر رہائش پذیر ہیں۔مائیکل جیکسن کی موت شروع دن سے ہی معمہ بنی ہوئی ہے۔ ان کی موت کی وجوہات پر پراسراریت کی ایک دھند لپٹی ہوئی ہے اور اس پراسراریت کو اس وقت مزید ہوا ملی جب ان کی آخری رسومات میں ان کے تابوت کو کھولا نہیں گیا اور بند تابوت پر ہی ساری رسومات ادا کی گئیں۔اس سے قبل بھی مختلف مواقعوں پر انہیں کئی جگہ دیکھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔گزشتہ سال ان کی برسی کے موقع پر ایک فوٹو گرافر نے دعویٰ کیا کہ اسے آسمان کی چمکتی بجلی میں مائیکل جیکسن کا ہیولہ نظر آیا۔یہی نہیں بلکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مائیکل جیکسن کے گھر میں اکثر ان کا بھوت بھی دیکھا گیا ہے جو گھر میں چہل قدمی اور ڈانس کرتا ہے