ممبئی(آن لائن) بھارت میں 90 کی دہائی میں شہرت پانے والے انو ملک کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گلوکار انو ملک کو طبیعت ناسازی کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم طبیعت ناسازی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔انو ملک کی اہلیہ انجو انو ملک نے انسٹا گرام میں اسپتال میں موجود انو ملک کی تصویر بھی پوسٹ کی جو کہ انو ملک کی والدہ اور ان کی خالہ کے انو ملک کی تیمارداری کے لیے اسپتال آنے پر کھینچی گئی تھی۔ انجو انو ملک نے انو ملک کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ خواتین میرے خاوند کی طاقت کے ستون ہیں۔ سوشل میڈیا پر انو ملک کے مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں بھی کیں اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔