لاہور(آئی این پی)لاہور میں گلوکار عاطف اسلم کا کنسرٹ بدانتظامی کا شکارجبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنے رہی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال میڈیکل کالج کے اوول گراؤنڈ میں الومینائی طلباء کے اعزاز میں گلوکار عاطف اسلم کا کنسرٹ سجایا گیا جو بد انتظامی کا شکار ہو گیا گلوکار عاطف اسلم جونہی اسٹیج پر آئے تو شائقین وہاں لگی تمام رکاوٹیں توڑ کر اسٹیج کے قریب جا پہنچے کانسرٹ میں موجودطلباء نے طالبات کے ساتھ بھی شدید تمیزی بھی کی گئی تاہم اس ساری صورتحال کے باوجود کنسرٹ میں سیکیورٹی نام کی کوئی چیز نظر نہ آئی کنسرٹ کو کچھ دیر کے لئے روکا بھی گیا لیکن کوئی بھی اسٹیج سے پیچھے جانے کو تیار نہیں تھا۔