ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی فلموں میں منفرد کردار ادا کرنے کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتے ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر سٹار اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک3.1فٹ کے بونے کے کردار میں نظر آئین گے ۔ 50سالہ اداکار نے اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم فین میں دوہرا کردار ادا کرکے اپنے پرستاروں کو حیرت میں ڈال دیا تھا ۔ واضح رہے فین میں شاہ رخ خان ایک کردار میں 50سالہ ہیرو جبکہ دوسرے کردار میں 26سالہ نوجوان کے روپ میں نظر آئے تھے ۔26سالہ نوجوان کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے غیر ملکی میک اپ آرٹسٹ کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں ۔ممبئی مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان ہدایت کار آنند ایل رائے کی نئی انے والی فلم میں بونے کاکردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔کنگ خان کے کردار کے حوالے سے آنند کا کہنا تھا شاہ رخ فلم میں ایک بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کے لیے بہت زیادہ محنت اور صبر کی ضرورت ہے۔انکا کہنا تھا کہ ایک ایسے انسان کا کردار جس کا قد صرف3.1فٹ ہے صرف شاہ رخان جیسا شاندار ادا کار ہی ادا کرسکتا ہے ۔