ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکاراو¿ں میں شامل پریانکا چوپڑہ کو دنیا کے دس ملینیئل لیڈرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اس اعزاز پر انھوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہاکہ اس قدر شاندار لوگوں کی فہرست میں شامل کیا جانا بہت اچھا لگتا ہے۔ آپ کا شکریہ۔اس سے قبل وہ ٹائم میگزین کی انتہائی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کی جا چکی ہیں اور اب انھیں ’یو ایس نیوز‘ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ان نمایاں اور باوقار شخصیتوں میں پاکستان کی ملالہ یوسف زئی، کم جونگ ان، مارک زوکر برگ، پرنس ولیم، میری کیٹ اور ایشلی اولسین، رفائیل نڈال، سونیتا علی زادہ اور مہاری بلیک شامل ہیں۔پرینکا چوپڑہ کی چوپڑہ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن انھیں اکثر اس سوال کا سامنا بھی رہتا ہے کہ وہ شادی کب کریں گی؟