جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بطور اداکار میرے پاس ایک ایسا پلیٹ فارم موجود ہے جہاں سے مثبت پیغام پھیلا سکتی ہوں

datetime 9  مئی‬‮  2016 |

ممبئی (این این آئی)امریکی نژاد بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں نرگس فخری نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب نسل اور ثقافت کی تفریق اپنے عروج پر ہے وہ سرحد کے دوسری جانب بھی کام کرنا چاہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ہم سب اندر سے ایک ہیں اور مل کر کام کرنے سے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔نرگس فخری کے والد پاکستانی جب کہ والدہ انگریز تھیں۔ انہوں نے 2005 میں بطور ماڈل اپنے کریئر کا آغاز کیا اور فلم ”راک اسٹار“ کے بعد انہوں نے میں تیرا ہوں اور مدراس کیفے جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔پاکستانی انڈسٹری میں کام کے حوالے ایک سوال کے جواب میں نرگس فخری کا کہنا تھا کہ اس امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا، ان کے اندر بھی پاکستانی خون موجود ہے اور وہ ہمیشہ پاکستان جانے کے مواقعوں کی تلاش میں ہیں۔فلم”اظہر“ میں سابق کرکٹر اظہرالدین کی دوسری بیوی سنگیتا بجلانی کا کردار ادا کرنے والی نرگس فخری کا ماننا ہے کہ اسٹار بننے کے ساتھ ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بطور اداکار ان کے پاس ایک ایسا پلیٹ فارم موجود ہے جہاں سے وہ مثبت پیغام پھیلا سکتی ہے اور اسی طرح لوگوں میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کر سکتی ہیں۔فلم اظہر کے بعد وہ ”ہاو¿س فلم 3” اور”بانجو“ میں بھی نظر آئیں گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…