لاہور(نیوزڈیسک) متنازعہ بیانات اور ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ نے کہا ہے کہ عمران خان شادی کی پیشکش قبول کر لیں شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہنے کیلئے تیار ہوں، زمان پارک میں عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کیلئے گئی تھی لیکن ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔ عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جانے کے حوالے سے رابطہ کرنے پر قندیل بلوچ نے کہا کہ عمران خان کے بھانجوں نے مجھے خوش آمدید کہا لیکن ان کی بہنوں سے ملاقات نہیں ہو سکی ۔ عمران خان میری شادی کی پیشکش کو قبول کر لیں میں شوبز کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دوں گی ۔ میرے گھروالوں نے بھی عمران خان سے شادی کے فیصلے پر مجھے سپورٹ کیا ہے۔ قندیل بلوچ نے کہا کہ عمران خان کی شخصیت سے بیحد متاثر ہوں ۔ لیکن انکے اردگرد جمع تما م لوگ نکمے ہیں جو صرف مفادات کے لئے ان سے جڑے ہوئے ہیں۔