کراچی(نیوزڈیسک) ماڈل ایان علی نے وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے تاحال نہیں نکالا گیا جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ماڈل گرل نے سندھ ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ ان کا نام نکال کرانہیں ملک سے باہر سفر کرنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مارچ میں وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی تھی۔گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کی اپیل کو مسترد کردیا گیا تھا، جبکہ عدالت نے وزارت داخلہ کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے ایان علی کا نام نہ نکالنے پر ایان علی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ ماڈل ایان علی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر سندھ ہائیکورٹ میں وزارت داخلہ و دیگر کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کردی ہے۔
ایان علی کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا قدم اُٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































