نئی دہلی (نیوزڈیسک)سلمان خان بولی وڈ کے چند بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں اور ان کے دیوانے مداحوں کی کمی نہیں اور ان میں سے ایک ننھی سوزی بھی ہے اور سلمان خان نے اپنی اس ننھی پرستار کا خواب حقیقت بناتے ہوئے اسے اپنی فلم سلطان کا حصہ بناتے ہوئے لوگوں کے دل جیت لیے،سوزی کو گزشتہ سال یوٹیوب کے ذریعے سلمان خان سے ملنے کا موقع ملا جس کی کہانی بھی کافی دلچسپ ہے،سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سوزی کی ویڈیو شائع ہوئی جس میں وہ سلمان کی فلم دیکھنے کے بعد روتے ہوئے اداکار سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتی ہے۔