لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)ہالی وڈ فلم ٹرانسپورٹنگ کی سیکوئل فلم کی عکسبندی مئی سے شروع ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ فلم ٹرانسپورٹنگ کی سیکوئل فلم کی عکسبندی کا آغاز مئی سے ہوگا،فلم کا سیکوئل اوریجنل فلم ٹرانسپورٹنگ کی ریلیز کے 20 سال بعد بنایا جا رہا ہے،سیکوئل فلم کا سکرپٹ ایروائن ویلش تحریر کر رہے ہیں جنہوں نے ٹرانسپورٹنگ کا سکرپٹ تحریر کیا تھا،فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں فراہم ہوئیں۔