پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

میری فیملی اور بچے میرا سب کچھ ہیں‘ کرشمہ کپور

datetime 30  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) سینما پرراج کر نے والی خوربرو اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی اور بچے ان کے لیے سب کچھ ہیں جب کہ برے وقتوں میں ان کی بہن کرینہ ان کا بڑا سہارا ہوتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وود اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے بچے اور فیملی ان کے لیے سب سے بڑھ کرہے جب کہ ان کی بہن کرینہ برے وقتوں میں ان کا بہت بڑا سہارا ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ انہیں چھٹیاں گزارنا بہت اچھا لگتا ہے اور ان کے بچے ہی ان کی دنیا ہیں۔اداکارہ نے کہا وہ زیادہ ترکالے اورسفید رنگ کے کپڑے پہنتی ہیں اور روایتی کپڑے بہت پسند ہیں، اداکارہ سے جب ذاتی زندگی کے حوالے سے سوال کیا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے کوئی بھی بات کرنا نہیں چاہتیں۔واضح رہے کہ اداکارہ نے 2003 میں بھارتی بزنس مین سنجے کپورسے شادی کرلی تھی جس کے 10 سال بعد دونوں میں علیحدگی بھی ہوگئی تاہم اب ان کے طلاق کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے جس میں ان کے شوہر نے اداکارہ پر سنگین قسم کے الزامات عائد کئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…