ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی و وڈ میں ابھی پاو¿ں جمانے والی اداکارہ ایولین شرمابھی ان خوش قسمت بھارتی اداکاراو¿ں میں شامل ہوگئی ہیں جنہیں بالی ووڈ سے بلاوا آیا ہے۔فرانسیسی نژاد بھارتی اداکارہ ایولین شرما نے گو کہ بالی ووڈ میں اپنے فنی سفر کا آغاز 2012 میں کیا لیکن انہوں نے بہت کم وقت میں وہ مقام حاصل کرلیا جو بھارتی اداکارائیں سالوں گزار دینے کے بعد بھی حاصل نہیں کرپاتیں یعنی کہ ہالی ووڈ سے بلاوا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایولین شرما کو امریکی ٹی وی کی طرف سے کام کی پیشکش کی گئی ہے۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ جلد لاس اینجلس کے لیے روانہ ہوں گی۔ ایولین شرما نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے ، ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہالی ووڈ سے اچانک اآنے والی اس پیشکش پر بے حد پرجوش ہیں۔