ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا جو فلم ’’میری پیاری بندو ‘‘میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کررہی ہیں کا کہنا ہے کہ گلوکاری ان کے خاندا ن کی خون میں شامل ہے۔یہ بات انھوں نے ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔پرینتی چوپڑا کا کہناتھا کہ ان کی سپر اسٹار کزن پریانکا چوپڑا پہلے ہی موسیقی کی دنیا میں شہرت پا چکی ہیں اور اب انھیں امید ہے ان کی آواز بھی پرستاروں کے کانوں میں رس گھولنے میں کامیاب رہے گی۔ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ ابھی صرف پلے بیک سنگنگ ہی کریں گی تاہم بعد از شاید وہ کزن پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سنگل گانے بھی گائیں۔