ممبئی (نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ کی کامیاب فلم سیریز ’جیمز بونڈ‘ کا مداح کون نہیں ہوگا؟ اور بالی ووڈ کے دلکش اداکار ہریتھک روشن بھی اس فلم کے بڑے مداح ہیں۔ہریتھک روشن نے تو اس فلم کے ہندی ورژن میں کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کردی ہے۔حال ہی میں ٹوئٹر پر ہریتھک نے ایک ٹویٹ کی جس میں اداکار کا کہنا تھا ’میں جیمز بونڈ کے ہندی ورژن میں کام کرنا چاہتا ہوں لیکن کوئی لکھتا ہی نہیں۔واضح ہے کہ اس سے قبل ہریتھک روشن کئی ایکشن فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں ’دھوم‘ اور فلم ’بینگ بینگ‘ شامل ہے۔ان کی فلم ’بینگ بینگ‘ بھی ہولی وڈ کی کامیاب فلم ’نائٹ اینڈ ڈے‘ کی نقل پر بنائی گئی تھی جس میں ہولی وڈ اداکار ٹام کروز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ہریتھک روشن اس وقت اپنی فلم موہن جو داڑو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔