ممبئی( نیوز ڈیسک) بالی ووڈ ستارے اکثر معروف ٹی وی شوز میں شرکت کرتے ہیں مگر بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے کسی فلمی ستارے کے بجائے سیاستدانوں کو اپنے شو میں بطور مہمان بلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے شو میں شرکت کی دعوت دینا چاہتے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ حال ہی میں امریکی صدر بارک اوبامہ مشہور ٹی وی پروگرام ” ایلنزشو “میں شرکت کرچکے ہیں اور میں بھی ایسا ہی کرنا چاہتاہوں اور اپنے نئے شو میں فلمی ستاروں کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں کو بھی بطور مہمان لانا چاہتا ہوں ان کا مذید کہنا تھا کہ میرے نزدیک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالات زندگی بہت متاثر کن ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مودی بطور مہمان ان کے پروگرام میں شرکت کریں۔ان کا کہناتھا کہ اگر نریندر مودی نے میرے پروگرام میں شرکت کی تو ان سے سیاست یا پارٹی پر گفتگو کرنے کے بجائے یہ پوچھا جائے گا کہ ایک چھوٹے سے شہر کا شخص کس طرح وزارت اعظمیٰ کے منصب تک پہنچا کیونکہ یہ لوگوں کے لیے بہت متاثر کن ہوگا ۔واضح رہے کہ کپل شرماکا نیا شو ”دی کپل شرما شو“جلد ہی بھارتی چینل سونی سے پیش کیا جائے گا۔
کپل شرما کا سیاستدانوں کو اپنے شو میں بطور مہمان بلانے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، نیا مون سون سسٹم آج سے فعال، کئی علاقوں میں الرٹ جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا



















































