ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

معروف فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا

datetime 7  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): آسٹریلیا کے 25 سالہ معروف فٹبالر ٹیٹے ینگی نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کسی وقتی جذبے کا نتیجہ نہیں بلکہ طویل غور و فکر، مطالعے اور روحانی جستجو کے بعد کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیٹے ینگی نے ایک مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کا اسلام کی جانب سفر بتدریج شروع ہوا اور اس کے پیچھے کئی برسوں کی فکری تلاش شامل تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دن محض تجسس کے تحت آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ کی ایک مسجد گئے تاکہ مسلمانوں کی عبادت اور مسجد کے ماحول کو قریب سے دیکھ سکیں۔ اسی دوران ان کی ملاقات معروف اسلامی اسکالر مفتی اسماعیل مینک سے ہوئی۔

ٹیٹے ینگی کے مطابق نمازِ جمعہ کے بعد ہونے والی گفتگو میں مفتی اسماعیل مینک نے دریافت کیا کہ آیا انہوں نے کبھی کلمہ شہادت پڑھا ہے یا نہیں۔ جب انہوں نے نفی میں جواب دیا تو انہیں اسلام کی دعوت دی گئی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے مسجد ہی میں کلمہ پڑھ لیا۔

نوجوان فٹبالر کا کہنا تھا کہ اسلام کی طرف ان کی دلچسپی کسی ایک واقعے کی وجہ سے پیدا نہیں ہوئی بلکہ وقت کے ساتھ مطالعہ، مختلف تجربات اور مسلسل غور و فکر نے انہیں اس راستے تک پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ انہوں نے مکمل اطمینان اور ذاتی یقین کے ساتھ کیا ہے، اور اس کے بعد وہ اپنے اندر ایک گہرا ذہنی اور قلبی سکون محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیٹے ینگی آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے فٹبالرز میں شمار ہوتے ہیں۔ جنوبی سوڈانی نژاد خاندان سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی نے اپنی بہترین جسمانی فٹنس، رفتار اور جارحانہ کھیل کی بدولت شہرت حاصل کی، متعدد کلبوں کی نمائندگی کی اور آسٹریلوی قومی ٹیم میں بھی جگہ بنائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @qalbystudios

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…