ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟

datetime 6  جولائی  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار عامر خان کی تیسری اہلیہ گوری سپراٹ 24کروڑ سے 40کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوری سپراٹ کا تعلق کثیر الثقافتی خاندان سے ہے، ان کی والدہ ریٹا کا تعلق آئر لینڈ کے ایک پنجابی خاندان سے ہے جبکہ والد رابرٹ سپراٹ برطانیہ میں رہائش پذیر ایک تامل خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے دادا مبینہ طور پر برطانوی نژاد کالم نگار اور مصنف تھے جو کہ 1920 کی دہائی میں آئے اور جدوجہدِ آزادی میں حصہ لیا۔رپورٹ کے مطابق گوری سپراٹ بنگلورو میں ایک بیوٹی سینٹر چلاتی ہیں اور اپنے بیوٹی سینٹر کا آغاز کرنے سے پہلے انہوں نے بنگلورو میں ہی گارمنٹس ڈیزائنر کے طور پر کام کیا تھا۔وہ 2007 سے بھارت کے ایک مشہور برانڈ میں پارٹنر اور ڈائریکٹر ہیں، اس کے علاوہ اب ممبئی میں بھی ایک بیوٹی سیلون چلاتی ہیں اور ساتھ ہی عامر خان کے پروڈکشن ہاوس کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گوری سپراٹ 24 کروڑ سے 40 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں، ان کے اثاثوں میں بنگلورو کے علاقے وائٹ فیلڈ میں موجود ایک گھر بھی شامل ہے، ان کا گھر کاروباری ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے طور پر بھی رجسٹرڈ ہے۔اس سے پہلے وہ بنگلورو کے مگراتھ روڈ پر ایک ہیئر اسٹوڈیو کی مالک بھی تھیں لیکن اسے ایک دہائی قبل بیچ دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی مالیت میں مزید اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…