جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو

datetime 6  جولائی  2026 |

لزبن (این این آئی)پرتگالی فٹ بال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ناقدین کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 23 سال سے مجھے تنقید کا نشانہ بنا کر میرا کیریئر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق41 سالہ رونالڈو نے اسپین کے خلاف ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ میں پہلے جیسا کھلاڑی نہیں رہاتاہم میں اب بھی ٹیم کیلئے موثر کردار ادا کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹورنامنٹ کے دوران میں 3 گول کر چکا ہوں اور اپنی ذمے داری پوری دیانت داری سے نبھا رہا ہوں۔فٹبالر نے واضح کیا کہ بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میں خود کروں گا، کسی اور کے کہنے پر یہ فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ مسلسل تنقید نے مجھے مزید مضبوط بنایا اور میں اس پر شکر گزار ہوں۔رونالڈو نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے یا نہ جیتنے سے میری شخصیت تبدیل نہیں ہو گی

کیونکہ میں اپنے کیریئر میں ہمیشہ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں۔اسپین کے خلاف میچ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ انتہائی سخت ہو گا جس کے لیے پرتگال کو حوصلے، محنت اور بہادری کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…