ریاض، سعودی عرب(این این آئی) سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سیاحوں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے “پیکیج ویزا” کے نام سے نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے
جس کے تحت سیاحتی ویزا کی درخواست کو براہِ راست سفری پیکیج کی بکنگ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔اس سہولت کا ا?غاز فی الحال چند منتخب ممالک میں مخصوص ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے کیا جارہا ہے، بعد میں اسے مزید ممالک تک بھی پھیلا دیا جائے گا۔یہ اقدام سیاحوں کیلئے سعودی عرب کے سفر میں ا?سانی پیدا کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ سیاحتی ای ویز ا کے اجرا کے بعد سعودی حکام نے مملکت کا سفر کرنے کے متعدد نئے طریقے متعارف کروائے جن میں ویزا ا?ن ا?رائیول اور سٹاپ اوور ویزا شامل ہے۔ ان اقدامات کی وجہ سے سعودی عرب میں سیاحت کو تیزی سے فروغ حاصل ہوا اور 2025 میں29 ملین سے زائد غیر ملکی سیاح سعودی عرب آئے۔نئے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے سیاحت احمد الخطیب نے کہا ” سعودی عرب کا سیاحتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، پیکیج ویزا سیاحوں کیلئے سعودی عرب کے سفر کو مزید ا?سان اور باسہولت بنانے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ویزا کے اجرا کو سفری بکنگز کے ساتھ مربوط کرکے ہم سیاحوں کے سفر کو آسان اوران کے سفری تجربات کو مزید شاندار بنار ہے ہیں۔یہ اقدام ٹورازم ایکو سسٹم میں اشتراک کو نہ صرف مضبوط بنائے گا بلکہ سیاحوں کیلئے سعودی عرب کو زیادہ قابل رسائی عالمی مقام بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔سیاحوں کیلئے پیکیج ویزا کا مطلب سفر کی منصوبہ بندی سے لے کر سعودی عرب پہنچنے اور قیام سے لطف اندوز ہونے تک کا عمل نہایت ا?سان ہے۔
فلائٹس، رہائش اور ویزا کے علیحدہ علیحدہ انتظام کی بجائے اہل ٹریولرز مربوط سفری طریقہ کار کے ذریعے ایک جگہ سے تمام عمل بک کرسکتے ہیں جس میں ایونٹس، تفریحی سرگرمیاں اور دیگر سیاحتی تجربات بھی شامل کئے جاسکیں گے۔سفری سہولیات فراہم کرنے والی مستند ٹریول ایجنسیوں کیلئے یہ اقدام سیاحوں کو زیادہ پرکشش سفری پیکیج فراہم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ سیاحوں کیلئے سفر کو ہموار بنانے اور ان کے قابلِ اعتماد تجربے کو یقینی بنانے کے لیے پیکیج ویزا صرف ان مستند ٹریول اور ٹورازم سروس فراہم کنندگان کے ذریعے دستیاب ہوگا جو سروس کے واضح معیارات پر پورا اترتے ہیں اور 24/7 کسٹمر سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔جیسا کہ سعودی عرب ملک میں سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، پیکیج ویزا سعودی عرب آنے والوں کیلئے سفر کو اور زیادہ ا?سان، زیادہ مربوط اور ہموار بنانے کی طرف اہم قدم ہے۔



















































