اتوار‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

datetime 8  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): ملک میں آبادی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے 16 رکنی نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق کونسل کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی رکن نامزد کیا گیا ہے۔

اس اعلیٰ سطحی فورم میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر صحت، وزیر تعلیم، وزیر قانون، وزیر اطلاعات اور وزیر مذہبی امور بھی شامل ہوں گے تاکہ آبادی سے متعلق قومی پالیسی پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق کونسل سال میں کم از کم دو اجلاس منعقد کرے گی، جبکہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی اس کے سیکریٹریٹ کے طور پر فرائض انجام دے گی اور کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کی نگرانی بھی اسی وزارت کی ذمہ داری ہوگی۔

کونسل کا بنیادی مقصد ملک میں آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مؤثر، دیرپا اور قابلِ عمل قومی حکمت عملی تیار کرنا ہے، جس کے ذریعے وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر رابطہ اور پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پاپولیشن کونسل عوام میں شعور اجاگر کرنے، آبادی سے متعلق قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے اور اس مہم میں علمائے کرام، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور دیگر متعلقہ اداروں کی شمولیت کو بھی فروغ دے گی۔

مزید برآں، کونسل آبادی سے متعلق حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے دوران پیش آنے والی رکاوٹوں کا جائزہ لے گی، ان کے حل کے لیے سفارشات مرتب کرے گی اور ایسی پالیسیوں کی تشکیل میں کردار ادا کرے گی جن سے ملک میں آبادی کے متوازن اور پائیدار انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…