جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ایرانی فلمیں ؛گھر میں پابندی اور باہر پذیرائی

datetime 16  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)ماضی میں برلینالے فلم فیسٹیول میں گولڈن اور سلور بیئر ایوارڈ حاصل کرنے والی دو ایرانی فلموں کی ایران ہی میں نمائش پر پابندی ہے۔ اب 2016ء کے برلینالے میں شامل دو ایرانی فلموں کے ساتھ بھی شاید ایسا ہی ہونے والا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے’ڈوئچے ویلے ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ثقافتی امور کے حکام کبھی بھی اس امر پر خوش نہیں ہوتے کے ایران میں جن فلموں پر پابندی عائد ہے انہیں باہر پذیرائی ملے۔ ایرانی حکام ا±س وقت سب سے زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں جب کوئی ایسا ایرانی فلم ہدایت کار جس پرپابندی عائد ہو۔2013ءمیں برلینالے کی مقابلے کی فلموں میں بہترین اسکرین پلے کے لیے معروف ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی کی فلم ”پردہ“ کو سلور بیئر ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ گزشتہ برس جعفر پناہی کی فلم ”ٹیکسی“ کو بہترین فلم قرار دیتے ہوئے ا±سے گولڈن بیئر سے نوازا گیا۔جعفر پناہی پر ایران میں 20 سال کی پابندی عائد ہے یعنی وہ 2030ءتک فلم سازی کا کام انجام نہیں دے سکتے، نہ ہی انہیں پریس سے بات کرنے یا ملک سے باہر جانے کی اجازت ہے۔ 2015ءکے برلینالے میں اس فلم فیسٹیول کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازی جانے والی فلم کو ایران کے کلچرل انسٹیٹیوٹ نے ” برلن تک کا غیر قانونی ٹیکسی سفر“ کا نام دیا۔اس بار بھی برلینالے میں ایران کے دو فلمساز شامل ہیں وہ بھی اپنی ایسی فلموں کے ساتھ جو ایران میں پہلے ہی متنازع ہیں۔ مانی حقیقی اپنی فلم ”اڑدھا وارد میشود“ کے ساتھ جو اس بار مقابلے کی 18 فلموں میں شامل ہے اور رضا دورمیشیان کی فلم ” لانتوری“ اس بارے کے Panorama سیکشن میں شامل ہے اور اس کی اسکریننگ ہو چ±کی ہے۔ فلم ”اڑدھا وارد میشود“ ا±ن کی پانچویں فلم ہے جو خلیج کے ایک پ±ر اسرار جزیرے کے بارے میں ہے۔ دورمیشیان کی فلم ” لانتوری“ ایک بھتہ خور گینگ کے بارے میں ہے جس کا ایک ممبر لانتوری ہے اور وہ ایک خاتون رپورٹر کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ اس خاتون کو لانتوری سے کوئی رغبت نہیں ہوتی اور وہ رد عمل کے طور پر اس خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک کر اس کے چہرے کو مسخ کر دیتا ہے اور اس خاتون کی آنکھیں بھی ضائع ہوجاتی ہیں۔2015 میں اس فلم فیسٹیول کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازی جانے والی فلم کو ایران کے کلچرل انسٹیٹیوٹ نے ” برلن تک کا غیر قانونی ٹیکسی سفر“ کا نام دیا۔دورمیشیان ایک نوجوان فلم ساز ہیں اور لانتوری ا±ن کی تیسری فلم ہے جو 2004 ءمیں ایران میں رونما ہونے والے ایک واقعے کی سچی کہانی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…