ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری اورانتہا پسندی پر عامر خان اور شاہ رخ کے بیان کے بعد جہاں کئی بالی ووڈ اسٹارز ان کی حمایت میں سامنے آئے وہیں فلم انڈسٹری کی حسینہ کترینہ کیف نے ان کے اس بیان کی مخالفت کردی ہے۔کترینہ کیف نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا ہے کہ بھارت ایک روادار ملک ہے اور میں اپنی تمام زندگی یہیں رہنا پسند کروں گی۔خوبرو اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی ہندوستان آتی ہیں، انہیںایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اپنےگھر واپس آگئی ہوں،جوبات اپنے ملک کی ہوتی ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں ہوتی اس لئے اپنی پوری زندگی یہیں رہنا چاہتی ہیں