منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سکول کے وقت کی محبت سے شادیاں کرنے والی 10شخصیات

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک) نامور شخصیات کے متعلق عام طورپر یہی سننے میں آتا ہے کہ انھوں نے شادی کر لی ، انھیں محبت ہو گئی ، اور شادی ختم۔ لیکن ان شخصیات میں کچھ ایسی بھی ہیں جنھوں نے حقیقت محبت عبادت سمجھ کر کی۔ان شخصیات میں سے پہلی شخصیت معروف امریکی ریپر اور اداکار سنوپ ڈاگ ہیں۔ سنوپ ڈاگ کو کیلی فورنیا لانگ بیچ میں پولی ٹیکنک ہائی سکول میں اہلیہ شینٹ سے محبت ہوئی جس کے نتیجے میں جوڑا 1997ءمیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا، اب انکے تین بچے ہیں۔دوسری شخصیت معروف امریکی گلوکار روبن تھیک ہیں۔تھیک پہلی مرتبہ 1991ءمیں اہلیہ پاو¿لا پیٹن سے ملے بعد از جوڑے نے سکول اور کالج میں ایک ساتھ پڑھائی کی اور آخر کار2005ئ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ شادی کے پانچ سال بعد پاو¿لا نے بیٹے جولئین کو جنم دیا۔تاہم بعد ازاں گلوکار کے مختلف خواتین کے ساتھ افیئرز کی وجہ سے جوڑے میں طلاق ہو گئی۔تیسری شخصیت معروف امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی لیبرون جیمس ہیں۔لیبرون اور اہلیہ سوانہ برنسن کی محبت کی کہانی بھی سکول کے زمانے سے شروع ہوئی اور جوڑے نے ایک ساتھ رہائش اختیار کر لی۔ انکے پہلے پیٹے کی پیدائش2004ءاور دوسرے 2007ءمیں ہوئی ،بعد از جوڑا2013ءمیں رشتہ ازدواج منسلک ہوا۔چوتھی شخصیت معروف امریکی اداکار جیف ڈینئل ہیں۔ انکی اہلیہ کیتھلین ٹریڈو سے پہلی ملاقات مشی گن کے ایک ہائی سکول میں ہوئی۔ بعد از جوڑے نے 1979ئ میں شادی کی انکے تین بچے ہیں اور دونوں تاحال خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔پانچویں شخصیت ممتاز بیس بال کے کھلاڑی ماریانو ریورا ہیں۔ ریورا کی پہلی ملاقات اہلیہ کلارا سے ایلی منٹری سکول میں ہوئی، جوڑے نے9نومبر1991ءکو شادی کی انکے تین بیٹے ماریانو تھری، جافٹ، اور جیزل ہیں۔چھٹی شخصیت امریکی ریپر اور سانگ رائٹر ایمینم ہیں۔ امینم بھی سابق اہلیہ کیمبرلے این سکاٹ کے عشق میں سکول کے زمانے میں ہی گرفتار ہو گئے۔ بعد از 15سالہ ایمینیم اور 13سالہ کم گھر سے فرار ہو گئے اور ایک ساتھ رہائش پزیر ہو گئے۔ جوڑے نے1989ءمیں ایک دسورے کے ساتھ کو قبول کیا لیکن پہلی مرتبہ شادی 1999ءمیں کی اور 2001ءمیں طلاق ہو گئی۔ جوڑے نے دوسری مرتبہ 2006ءمیں شادی کی اور اسی سال دسمبر میں دوبارہ طلاق ہو گئی۔ساتویں شخصیت امریکی ہپ ہاپ ریکارڈنگ آرٹسٹ اور اداکار ایل ایل کول جے ہیں۔ جے کو اہلیہ سیمن سمتھ سے سکول کے زمانے میں محبت ہوئی آٹھ سال محبت کے رشتے میں منسلک رہنے کے بعد جوڑے نے 1995ءمیں شادی کر لی اب ان کے چار بچے ہیں۔آٹھویں شخصیت آئرش روکر بونو ہیں۔ بونو پہلی مرتبہ اہلیہ سے مائ ونٹ ٹیمپل کمپریہینسیو سکول میں ملے ، جوڑے نے 1982ءمیں شادی کی اور اب انکے چار بچے ہیں۔نویں شخصیت جان بون جووی ہیں انھیں بھی سکول کے زمانے میں اہلیہ ڈورتھیا ہرلے سے عشق ہوا اور دونوں نے شادی کر لی اب ان کے چار بچے ہیں۔دسویں شخصیت معروف امریکی ڈائریکٹر ، پروڈیوسر رون ہاورڈ ہیں۔ہاروڈ پہلی مرتبہ اہلیہ شرل ایلے سے ہائی سکول میں ملے اور چار سال بعد شادی کر لی۔ جوڑے نے38سال قبل شادی کی اب انکے چار بچے ہیں اور جوڑا ہنسی خوشی زندگی گزار رہاہے ۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…