منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

فلم میں چمیلی کے کردار کیلئے سوناکشی کا نام سامنے آگیا

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیو ز ڈیسک)اداکار انیل کپور اور امرتا سنگھ کی فلم ’چمیلی کی شادی‘ کے ریمیک میں اداکارہ سوناکشی سنہا ’چمیلی‘ کا کردار ادا کریں گی۔یہ فلم پہلی بار سنہ 1986 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے خوب پذیرائی ملی تھی۔بھارتی اخبار مڈ ڈے میں شائع خبر کے مطابق ڈائریکٹر رادھیکا راو¿ اور ونے سپرو کی جوڑی سنہ 1986 کی معروف مزاحیہ فلم ’چمیلی کی شادی‘ کے ریمیک پر کام کر رہے ہیں۔فلم سے منسلک ایک ذرائع نے مڈ ڈے کو بتایا: ’فلم کی کہانی آج بھی معاشرے کے بہت سے علاقوں کی عکاسی کرتی ہے، بھارت میں آج بھی بہت سی جگہ مختلف فرقوں اور ذاتوں کے درمیان شادی کی مخالفت ہے۔اداکارہ سوناکشی کے بارے میں وہ کہتے ہیں کہ ’چمیلی کے کردار سے ایک دیسی لڑکی کی تصویر جھلکتی ہے اور صرف سوناکشی ہی اسے بہتر طور پر ادا سکتی ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر ونے سپرو نے بتایاکہ جی ہاں، ہم سوناکشی سے اس فلم کے لیے بات کر رہے ہیں۔ ہم نے سوناکشی کے ساتھ سنہ 2010 میں فلم ’دبنگ‘ میں بھی کام کیا تھا۔فلم کے باضابطہ اعلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ونے نے کہا کہ وہ جلد ہی میڈیا کے سامنے فلم کی کاسٹ کے نام ظاہر کریں گے۔اس فلم میں انیل کپور اور امجد خان کا کردار کون نبھائے گا اس پر انھوں نے کہاکہ آپ تھوڑا سا انتظار کریں سب پتہ چل جائے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…