پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عامر خان کے انتہا پسندی کیخلاف آوازاٹھانے پر ہر”رانگ نمبرز” بول اٹھا

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر آواز کیا اٹھائی بھارت کے سارے رانگ نمبرز ہی بول اٹھے۔مودی کے حمایتیوں کی توپوں کا رخ عامر خان کی طرف ہوالیکن سپرسٹار کے حمایتی بھی کم نہیں۔انتہا پسندوں کی جانب سے عامر خان پر کی جانے والی تنقید پر نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال حمایت میں سامنے آگئے اورکہا کہ عامر خان کی جانب سے کہا گیا ایک ایک لفظ سچ ہے ،انہیں حق بات کرنے کی جرائت کرنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے عامر خان کو بھارتی اشتہارات میں کام نہ کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالاہے۔خیال رہے کہ عامر خان نے کہاتھا کہ ان کی اہلیہ نے ان سے ملک کے بگڑتے ہوئے حالات کی پیش نظر مطالبہ کیا ہے کہ بھارت چھوڑ کر کسی اور ملک میں رہائش اختیار کی جائے۔عامر خان کا کہناتھا کہ ان کی اہلیہ ان کے بچوں کی سیکیورٹی سے متعلق نہایت پریشان ہیں۔عامر خان نے معروف لوگوں کی جانب سے عدم اعتماد کے اظہار کیلئے ایوارڈ واپس کرنے والوں سے عملی طورپر اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ مایوسی کے اظہار کیلئے یہ طریقہ کار بہترین ہے۔ان کا کہناتھا کہ ایک شہری کے طور پر جو وہ روزانہ اخبارات میں پڑھتے ہیں وہ انتہائی تشویشناک ہے جبکہ کئی واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔
ا



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…