لاہور (نیوز ڈیسک ) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پرست جو ظلم اور زےادتی کررہے ہےں ان حالات مےں کبھی بھی بھارتی فلم مےں کام کرنے کا تصور بھی نہےں کرسکتی ۔اےک انٹرو ےو کے دوران انہوںنے کہاکہ بھارت دنےا مےں سب سے بڑی جمہورےت کا ہونے کا دعویدار ہے مگر حقےقت اب دنےا دےکھ چکی ہے اور مےری عالمی برادری سے اپےل ہے کہ وہ بھارتی حکومت اور اس کے انتہاءپسند کارندوں کے اقلےتوں مےں بسنے والے مسلمان ،سکھ اور عےسائی پر ہونے والے مظالم بند کروائے ،دےگر صورت بھارت کا ہر فورم پر بائےکاٹ کردےنا چاہیے کےونکہ کسی بھی مذہب مےں انسانےت کو سب سے زےادہ درجہ دےا گےا ہے ۔ نور نے کہاکہ محبت کرنی نہےں پڑتی ہوجاتی ہے ۔مےر ا اور رےما مےں مےری دوستی مےر ا سے ہے وےسے بھی وہ سےدھی اور جھلی سی لڑکی ہے ،رےما کی عزت کرتی ہوں اس سے دوستی نہےں ۔انہوںنے اےک سوال کے جواب مےں بتاےا کہ اس وقت مےں دو فلموں مےں کام کررہی ہوں جس مےں ”خدائے ذوالجلا ل “اور ”عشق پاز“ےٹو شامل ہےں، فلم عشق پازےٹو مےں پہلی مرتبہ بطور ہداےت کارہ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہوں او ر مےری اس فلم مےں کامےڈی کے پہلو کو بھی نماےا رکھا گےا ہے جس کو دےکھنے والے ےقےناپسند کرےں گے ۔ انہوںنے اےک اور سوال کے جواب مےں کہاکہ مجھے چھپکلی سے ڈر لگتا ہے مگر سانپوں سے کوئی خوف نہےں آتا البتہ آستےنوں کے سانپوں سے ڈر لگتا ہے ۔