ممبئی(نیوز ڈیسک )اگرچہ بولی ووڈ سٹار بپاشا باسو کی طرف سے حالیہ بوائے فرینڈ کرن سنگھ گرور کے ساتھ تعلقات کی مسلسل تردید کی جارہی ہے، تاہم دونوں کی تصاویر ہمیشہ کچھ اور ہی کہتی دکھائی دیتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی طرف سے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر شادی کیلئے ہاں کا اشارہ دیا گیا ہے۔اداکارہ کی طرف سے ٹویٹر پر معروف بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور اداکارہ ہیزل کیچ کی منگنی پرانھیں مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا۔اداکارہ کی طرف سے کی گئی ٹویٹ کے جواب میں کرکٹر ٹویٹ کا کہنا تھا کہ تم کب اپنی زندگی کی کہانی میں نیا موڑ لانے کا ارادہ رکھتی ہو۔ اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جلد ہی انکا نمبر بھی آنے والا ہے۔تاہم کرن سنگھ گرور کی طرف سے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران بتایا گیا کہ تھا کہ میں اور بپاشا باسو ایک ساتھ کام کرتے ہیں ، ایک ساتھ رہتے ہیں اور سب سے بڑھ کر ایک دوسرے کی موجودگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں تاہم ابھی انکا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے ماضی میں کرن سنگھ گرور جینیفر ونگٹ اور بپاشا باسو جان ابراہم کے ہاتھوں محبت میں دھوکہ کھا چکے ہیں۔ پس اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنے جیون ساتھی کی لئے کس کاانتخاب کرتی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































