اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دیپکا اور رنبیرکپور22نومبرکو پاکستان آئیں گے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور اداکار رنبیر کپور 22نومبرکو بھارتی ہدایتکار امتیازعلی کی فلم ” تماشا“ کے پریمیئر میں شرکت کے لیے پاکستان ا?ئیں گے جب کہ فلم کاپریمیئر نیوپلیکس سینما میں 22 نومبر کی شام کوہوگا۔دونوں فنکاروں کی پاکستان آمد پر مقامی فنکاروں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، جب کہ دونوں فنکاروں کی کراچی میں فلم کے پریمئرشومیں شرکت کے ساتھ پاکستانی فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جس میں پاکستانی ڈائریکٹرزدونوں فنکاروں کو مشترکہ فلم کے لیے سائن بھی کریں گے۔اطلاعات کے مطابق دونوں فنکاروں نے ویزے کے لیے پاسپورٹ جمع کروادیاہے دونوں فنکاروں کی پاکستان آمدویزے سے مشروط ہے۔ واضح رہے کہ فلم ”تماشا“ میں رنبیر کپور ہیرو اور دیپکا پڈوکون نے بطور ہیروئن کام کیا ہے جب کہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ والد کا کردار نبھارہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں پونم سنگھ ،فرازسرویا،نکی بھگت نمایاں نام شامل ہیں۔ ساجد نڈیاڈوالا کی پروڈکشن میں بنائی جانیوالی فلم کی موسیقی اے آررحمان نے دی ہےجب کہ سکھویندرسنگھ، ارجیت سنگھ، موہیت چوہان، لکی علی، میکاسنگھ، اے آررحمان اور الکایاگنک کے گائے ہوئے گیت شامل ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…