اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سنجے دت فروری 2016ءمیں جیل سے باہر آجائیں گے

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کا اپنی کامیاب فلم ’منا بھائی‘ کے تیسرے حصے کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کے مطابق فلم کی شوٹنگ 2016 میں شروع کردی جائے گی۔بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو میں ارشد کا کہنا تھا کہ فلم کے ہدایت کار راجو ہیرانی اس کی کہانی پر کام کر رہے ہیں جو کہ کافی تیزی کے ساتھ کیا جارہا ہے۔اپنے ساتھی اداکار سنجے دت کے حوالے سے ارشد نے بتایا کہ ان کے اندازے سے وہ 2016 فروری تک جیل سے باہر آجائیں گے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔ارشد کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز 2017 تک متوقع ہے۔یاد رہے کہ ارشد وارثی نے سنجے دت کے ہمراہ فلم ’منا بھائی‘ میں کام کیا جس کے بعد اس کا سیکوئل ’لگے رہو منا بھائی‘ کے نام سے بنایا گیا۔اس فلم کی فرنچائز نے بولی وڈ باکس آفس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں خوب دھوم مچائی تھی۔سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی کو ان فلموں میں خوب پسند بھی کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…