بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کی ہیروئن بننا میرا خواب ہے:سونم کپور

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز یسک )بولی ووڈسٹار سونم کپور اپنی صاف گوئی کی عادت کی بنا پرفلم انڈسٹری میں خاصی شہرت رکھتی ہیں۔اداکارہ کی طرف سے حال ہی میں انڈین ایکپریس ڈاٹ کام کو دیے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران بتایا گیا کہ وہ اپنی 12نومبر کے روز نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی کامیابی سے بے حد خوش ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ سلمان خان کے ساتھ “پریم رتن دھن پایو” میں کام کرنے کا تجربہ “سانوریا”کے مقابلے میں بہترین رہا۔اداکارہ کا کہنا تھاکہ ہر سال انکا کوئی ایک گانا ایسا ضرور ہوتا ہے جو شائقین کے ذہنوں میں طویل مدت تک محفوظ رہتا ہے اس سال کا بہترین گانا”پریم رتن دھن پایو“ ان میں سے ایک ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ مستقبل قریب میں کس اداکار کے ساتھ آن سکرین رومانس کرنا پسند کریں اس سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ انکی خواہش ہے وہ ہالی ووڈ سٹار لیونارڈو ڈی کیپریوکے ساتھ سکرین پر رومانس کریں۔ سونم کپور سے جب بولی ووڈ خانز کے متعلق پوچھا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کی ہیروئن بننا میرا خواب ہے۔علاوہ ازیںسونم کپور کا کہنا تھا کہ وہ عامر خان کے ساتھ اداکاری کے مقابلے میں انکی ڈائریکشن میں کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…