اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عدنان سمیع کی بھارتی شہری کہلانے کی خواہش پوری نہ ہو سکی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)معروف گلوکار عدنا ن سمیع کی طرف سے بھارتی شہریت کے حصول کیلئے اب تک کی گئی تمام تر کوششوں رائیگاں چلی گئی ہیں۔ قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق گلوکارکے پاکستان کے خلا ف توہین آمیز رویے کے بعد پاکستانی اعلیٰ حکام کی طرف سے انھیں شہرت کی منسوخی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کسی بھی پاکستانی شہری کی طرف سے کسی دوسرے ملک کی شہریت کے حصول کیلئے مذکورہ سرٹیفکیٹ کا ہونا لازم ہے۔رواں سال اگست کے مہینے میں گلوکا ر کو انسانیت کی بنیاد پر ہندوستان میں غیر معینہ مددت کیلئے بھارتی حکام کی طرف سے قیام کی اجازت دی گئی تھی۔پاکستانی شہریت کو منسوخ کرنے والے محکمے کے افسران کے مطابق گلوکار نے اپنی تمام تر شناختی دستاویزات کو باہر پھینک دیا تھا۔ علاوہ ازیں عدنان سمیع کی طرف سے پاکستان کیلئے انتہائی تحقیر آمیز الفاظ کا استعمال کیا گیا تھا۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ جس شخص کی نظر میں ان اہم دستاوزات کی کوئی اہمیت نہیں ہے وہ اسے کیونکر شہریت کی منسوخی کا سرٹیفکیٹ جاری کریں۔گلوکارعدنان سمیع خان کی طرف سے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ ایک خط بھی بھیجا گیا تھا۔ اس خط میں گلوکار کی طرف سے کہا گیا تھا کہ مجھے اب سبز پاسپورٹ کی مزید کوئی ضرورت نہیں ہے مجھے ہندوستان میں اپنا گھر مل چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ گلوکار اب اپنے توہین آمیز رویے کیلئے غیر مشروط معافی نامہ اور ایک مرتبہ پھر درست طریقے سے سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے کاغذات جمع کرائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…