ممبئی(نیو ز ڈیسک )بولی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا روایتی ہیروئنزکی طرح اپنی ہمعصر اداکاراﺅں کے ساتھ سرد جنگ میں مصروف ہونے کی بجائے انکی صلاحیتوں کی کھلے عام تعریف کرتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹرلائیو چیٹ کے دوران ایک پرستار کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ انکے خیال کے مطابق بولی ووڈ انڈسٹری میں بہترین اداکارائیں کونسی ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں ”دبنگ“ سٹار کا کہنا تھا کہ دورحاضر میں کنگنا رناوت اور عالیہ بھٹ بہترین اداکارائیں ہیں۔ بولی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا کی صاحبزادی اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی آنے والی فلم ”اکیرا“ ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ اکیرا میں شائقین انھیں ایک مرتبہ پھر سے سنجیدہ کردار میں دیکھیں گے۔ایکشن سے بھرپور ”اکیرا“ 2011ئ میں بنائی جانے والی تامل فلم ”مونا گورو“ کا ریمیک ہے۔سونا کشی سنہا کی ”اکیرا“ میں کونکنا سین شرما، انوراگ کھشپ اور امیت سادھ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
کنگنا رناوت اور عالیہ بھٹ بہترین اداکارائیں ہیں،سوناکشی سنہا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































