ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

میرا کی لاٹری کھل گئی،ھنگو کے امیربگٹی کا فراخدلانہ اعلان

datetime 19  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ھنگو(نیوزڈیسک)ھنگو کے ویلج ناظم خان آمیربگٹی نے اداکارہ میرا کو ھنگو میں ہسپتال کے لیے زمین دینے کا اعلان کر دیا۔ادا کارہ میرا ھنگو میں ہسپتال بنائیں،زمین میں فراہم کروں گا،خیراتی ہسپتالوں کی لاہور اور اسلام آباد کو نہیں بلکہ ھنگو جیسے پسماندہ علاقوں کے عوام کو ضرورت ہے۔فلمسٹار میرا جی ھنگو ائیں۔میں نہ صرف ان کی میزبانی کروں گا بلکہ جتنے ایکٹر زمین انہیں چاہیے وہ بھی مفت فراہم کروں گا۔خان آمیر بگٹی کی صحافیوں سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی شخصیت اور ویلج کونسل بگٹو کے ناظم خان آمیر بگٹی نے فلم سٹار میرا کو ھنگو آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ھنگو میں خیراتی ہسپتال بنانے کا اعلان کریں۔محترمہ میرا جی کو جتی بھی زمین چاہیے مفت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی مالی مدد بھی کریں گئے۔انہوں نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ تمام اکٹر اور بڑی شخصیات ترقی یافتہ علاقوں میں خیراتی ہسپتال قائم کرتے ہیں حالانکہ ان علاقوں کے عوام کو پہلے ہی صحت کی جدید سہولیات میسر ہیں۔ان شخصیات کو چاہیے کہ پسماندہ اور محروم علاقہ جات میں فلاحی ادارے اور خیراتی ہسپتال قائم کریں کیونکہ ان علاقوں کے عوام صحت کی سہولیات کو ترس رہے ہیںناظم ویلج کونسل بگٹو، خان آمیر بگٹی نے فلمسٹار میرا جی کو ھنگو دورے کی دعوت دیتے ہوئے پیشکش کی کہ اگر وہ ھنگو میں خیراتی ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کریں تو انہیں مفت زمین فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ فنڈز کے حصول کے لیے قطر،دبئی اور دیگر ممالک میں ہمارے جو ذریعے ہیں ان کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔اور میرا کی ہر قسم کی مدد کی جائے گی۔خان آمیر بگٹی نے کہا کہ وہ عظیم لوگ ہوتے ہیں جو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں اور ایسی ہی ایک خوبصورت شخصیت میرا کی ہے ہم میرا کی انسان دوست پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے انہیں مکمل ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…