جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فلموں کے بزنس نے بالی وڈاسٹارز کی فلموں کے امپورٹرز کےلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوڈ یسک ) عیدالفطرکی طرح عیدالاضحی پرنمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلموں کے بزنس نے بالی وڈاسٹارز کی فلموں کے امپورٹرز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ کروڑوں روپے مالیت سے امپورٹ کی جانے والی فلموں میں سے سالانہ دو سے تین فلمیں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران منافع بخش بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہیں جبکہ بقیہ فلموں کی بڑی تعداد نے امپورٹرز کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔فلم انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نوجوان فلم میکرز نے اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کردیا ہے کہ ایک اچھی اورمعیاری فلم کے لیے صرف کثیرسرمائے کی نہیں بلکہ ایک اچھی کہانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں بے پناہ وسائل کی کمی کے باوجود نوجوان فلم میکرز نے کم بجٹ کے ساتھ ساتھ کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق بڑے بجٹ کی فلمیں بنائی ہیں جن کودیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں میں دکھائی دے رہی ہے۔بھارتی چینل کے مقبول پروگرام ’کامیڈی نائٹ ود کپل‘ کے میزبان کپل شرما کی فلم ’کس کس کوپیارکروں ‘ کوعیدالاضحیٰ پرنمائش کے لیے پیش کیا گیا لیکن پاکستانی فلموں نے اس فلم کے سامنے زبردست بزنس کیا جب کہ شائقین کی بڑی تعداد جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں

مزید پڑھئے:سابق وزیراعظم فلم اسٹار بن گئے ۔

نے پاکستانی فنکاروں کی فلمیں دیکھیں اورسینما ہال میں خوب قہقہے لگائے۔اس صورتحال میں بھارتی فلموں پرکروڑوں روپے لگانے والے پاکستانی امپورٹرز کواب مزید خطرہ مول لینے کے بجائے خود سے فلمسازی کے میدان میں اترنا ہوگا۔ انھیں اب بھارت سے فلمیں خریدنے کے بجائے اگرنوجوان فلم میکرزکی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہوگا۔ اس سے جہاں پاکستان فلم انڈسٹری کوسپورٹ ملے گی، وہیں امپورٹرزکومنافع کی صورت میں بڑی رقم بھی ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…