ممبئی(نیوز ڈیسک)برطانوی نڑاد بولی ووڈ اداکارہ ایمی جیکسن کا کہنا ہے کہ ایکشن سے بھرپور کردار کرنا میرا خواب تھا جو سنگھ از بلنگ میں کام کر کے پورا ہو گیا۔واضح رہے ایمی جیکسن نے اپنے فنی سفر کا آغاز رومانٹک فلموں سے کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق’ سنگھ از بلنگ ‘کی ہیروئن ایمی جیکسن کا کہنا ہے کہ اس فلم میں میرا کردار میری توقعات کے عین مطابق ہے۔علاوہ ازیں انکا یہ بھی کہنا ہے کہ اکشے کمار بطور ساتھی اداکار بے حد پروفیشنل اور مدد کرنے والے انسان ہیں۔ ایمی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ خاص طور پرفلم کے دوران ایکشن والے مناظر کی عکس بندی میں اکشے کمار نے انکی بہت مدد کی۔علاوہ ازیں ایمی جیکسن کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کا بھی بخوبی اندازہ ہے کہ بولی ووڈ انڈسٹری میں ڈانس اور رومانس کی بہت اہمیت ہے لہٰذا وہ اس سے بھی ہر گز غافل نہیں ہیں۔اکشے کمار کے بارے میں اداکارہ کا مزیدکہنا تھاکہ وہ مستقبل میں بھی اکشے کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔یاد رہے اکشے کمار اور ایمی جیکسن کی ’سنگھ از بلنگ‘ جمعے کے روز نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
ایکشن ہیروئن بننا میرا خواب تھا :اداکارہ ایمی جیکسن
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
بڑی خوشخبری: سعودیہ نے ایشیا کیلیے تیل کی قیمت 26 برس کی کم ترین سطح پر کردی
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی



















































